22
اسلام آباد… قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ محمد رضوان اور بابراعظم موجودہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے غیرموزوں ہیں۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ دونوں کھلاڑی بہترین ہیں، لیکن کرکٹ کا انداز بدل چکا ہے اور اب نئے اسٹریٹجیز کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا اپنی حکمت عملی کے مطابق ٹیم کو کھیلنے کی آزادی دیتے ہیں۔مکی آرتھر نے یاد دلایا کہ ان کے دور میں پاکستان ٹیم نمبر ون تھی، جس کے لیے انہوں نے اور سابق کپتان سرفراز احمد نے پلاننگ کی تھی۔