کراچی…پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ نے اپنے تمام تجارتی اثاثوں کی ویلیو ایشن کا جامع عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے۔سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے مطابق یہ اقدام شفافیت، انصاف پسندی اور میرٹ پر فیصلوں کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویلیوایشن سے نہ صرف سپر لیگ کی ترقی اور استحکام میں مدد ملے گی بلکہ اسٹریٹجک فیصلے بھی بہتر ہوں گے۔ذرائع کے مطابق موجودہ فرنچائزز کی فیس اور دیگر امور کا فیصلہ کمپنی کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور فیس میں کم از کم 25 فیصد اضافہ متوقع ہے۔پی سی بی نے اس مقصد کے لیے دنیا کی معروف آڈٹ فرم ای اینڈ وائی کا تقرر کیا ہے، جو چھ ہفتوں میں آڈٹ مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
پی ایس ایل کے تمام اثاثوں کی ویلیو ایشن کا عمل شروع، فرنچائزز کی فیس میں 25 فیصد تک اضافہ متوقع
20