جنیوا… اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے مصر کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت کے ناقدین کو غیر قانونی طور پر طویل عرصے تک قید میں رکھنے کا عمل فورا بند کرے اور وہ افراد جو اپنی قانونی سزا پوری کر چکے ہیں انہیں رہا کرے۔ہائی کمشنر کے مطابق مصر میں انسانی حقوق کے کارکن، وکلا، صحافی، پرامن مظاہرین اور سیاسی مخالفین کو ایسے طریقہ کار کے ذریعے قید میں رکھا جاتا ہے، جس کے تحت حکومت ان کے خلاف نئے مقدمات درج کرتی ہے تاکہ انہیں رہا نہ کیا جا سکے۔ترک نے بتایا کہ یہ مقدمات عام طور پر انسداد دہشتگردی کے قوانین کے تحت درج کیے جاتے ہیں اور اکثر گزشتہ الزامات سے مشابہ ہوتے ہیں یا ان کی کوئی معقول بنیاد نہیں ہوتی۔ایک حالیہ کیس میں شاعر جلال البحیری کو 31 جولائی 2021 کو اپنی سزا مکمل ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ وہ اب انسداد دہشتگردی اور فوجداری قوانین کے تحت مزید مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، اور ان کی حراست کم از کم 19 اگست 2025 تک بڑھا دی گئی ہے۔اقوام متحدہ نے مصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قانونی پابندیوں اور انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائے اور تمام غیر قانونی حراستوں کا خاتمہ کرے۔
ناقدین کی طویل قید فوری ختم کی جائے:اقوام متحدہ کی مصر حکومت کو وارنگ
17