واشنگٹن… امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے سے خوش نہیں اور اس تنازعے کا فیصلہ اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں سامنے آئے گا۔اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ بھیانک منظرنامہ دیکھنا نہیں چاہتے اور اسے جلد ختم کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں امریکا نے سات جنگیں روکنے میں کامیابی حاصل کی اور محصولات و تجارتی معاہدوں کے ذریعے بھی تنازعات کو قابو میں کیا جا سکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ یوکرین کی جنگ بھی ختم کروانا چاہتے ہیں اور امریکا اب یوکرین پر مزید مالی وسائل خرچ نہیں کرے گا۔دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے پیر کے روز غزہ کے الناصر اسپتال پر بمباری کی، جس میں ڈیوٹی پر موجود پانچ صحافیوں سمیت 20 افراد شہید ہو گئے۔ اسپتال حملے کے بعد خان یونس میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی صحافی اور ماہر تعلیم حسن دوہان بھی جان کی بازی ہار گئے۔ ایک ہی دن میں غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد چھ ہو گئی۔
غزہ اسپتال پر حملہ افسوسناک، جنگ اگلے چند ہفتوں میں فیصلہ کن مرحلے میں جائے گی:صدر ٹرمپ
40