آذربائیجان…آج، 26 اگست کو آذربائیجان کی پہلی نائب صدر اور فرسٹ لیڈی مہربان علیئیفا کی سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ 1964 میں باکو میں پیدا ہونے والی مہربان علیئیفا نے 1981 میں باکو کے سیکنڈری اسکول نمبر 23 سے گولڈ میڈل کے ساتھ تعلیم مکمل کی، اور پھر آذربائیجان اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ 1988 میں انہوں نے ماسکو کے فرسٹ اسٹیٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سے اعزاز کے ساتھ گریجویشن کیا اور 1988 سے 1990 تک وہاں آنکھوں کی بیماریوں کے شعبے میں کلینیکل ریزیڈنسی کی۔ 1990 سے 1995 تک وہ ماسکو میں آئی ڈیزیزز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں اکادمی سین کرسنوف کی سربراہی میں کام کرتی رہیں۔1995 میں، انہوں نے “آذربائیجان کلچر فرینڈز فانڈیشن” کی بنیاد رکھی، اور 1996 میں “آذربائیجان اِرس” میگزین متعارف کروایا جو آذربائیجانی، انگریزی اور روسی زبانوں میں شائع ہوتا ہے۔ 2002 میں انہیں آذربائیجان جمناسٹکس فیڈریشن کی صدر منتخب کیا گیا، جہاں ان کی قیادت میں ملک میں جمناسٹکس کی 9 اقسام کو فروغ حاصل ہوا۔ 2004 سے وہ ہی دار علی یف فانڈیشن کی صدر ہیں، جو آذربائیجان کے قومی رہنما کے نظریات کو نئی نسل تک پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔ مہربان علیئیفا کو آذربائیجان کی ثقافت، موسیقی، تعلیم، کھیل، صحت اور بین الاقوامی تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات پر دنیا بھر میں متعدد اعزازات اور ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔ انہیں یونیسکو اور آئی سیسکو کی جانب سے گڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا، جبکہ انہیں متعدد عالمی اعزازات جیسے گولڈن ہارٹ، ہیومینزم سمبل، پرسن آف دی ایئر، فرسٹ لیڈی آف دی ایئر اور کئی بین الاقوامی آرڈرز، تمغے اور یونیورسٹیوں کی اعزازی ڈگریاں بھی ملی ہیں۔2005 سے وہ آذربائیجان کی حکمران جماعت نیو آذربائیجان پارٹی کی سرگرم رکن ہیں اور 2013 سے اس کی نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے تین بار پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیا اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئیں۔ 2017 میں صدر الہام علیوف کے حکم پر مہربان علیئیفا کو ملک کی پہلی نائب صدر مقرر کیا گیا۔ اس عہدے پر فائز ہونے کے بعد انہوں نے پارلیمانی نشست سے استعفی دے دیا۔ ان کی خدمات کو نہ صرف ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔ مہربان علیئیفا ایک شفیق ماں اور نانی بھی ہیں۔ ان کے دو بیٹیاں، ایک بیٹا اور پانچ پوتے پوتیاں ہیں۔ ان کی شخصیت سماجی خدمت، قیادت، تہذیب کے فروغ اور انسانیت سے محبت کا ایک درخشاں نمونہ ہے۔
آذربائیجان کی فرسٹ وائیس پریزیڈنٹ و فرسٹ لیڈی مہربان علیئیفا آج سالگرہ منا رہی ہیں
67