ترکیہ…ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے ایک بار پھر روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی اور پائیدار امن کی کوششوں کے لیے اپنے ملک کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ ترکیہ خطے میں مستقل امن کے قیام کے لیے تمام فریقین کو شامل کر کے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے، اور ان کوششوں کی پیش رفت کو ترکیہ بڑی باریک بینی سے مانیٹر کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ نے روس یوکرین جنگ کے آغاز سے ہی منصفانہ اور متوازن طریقے سے امن قائم کرنے کی بھرپور کوششیں کی ہیں، اور اب بھی یہی اصول اپناتے ہوئے قیامِ امن کے کسی بھی سنجیدہ عمل کا حامی ہے۔
مستقل امن کے قیام کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، ترک صدر
24