ترکیہ…ترکیہ کے اعلی تعلیمی وفد نے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کا دورہ کیا، جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النسا حسین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وفد میں ترکیہ یوتھ سینٹر کے ڈائریکٹر رمضان سینول، زبیدہ سیرٹ، ڈیپارٹمنٹ آف اسٹوڈنٹ اینڈ ایلومنائی افیئرز کے سربراہ احمت گیونی، محمت الگان، ڈیپارٹمنٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے سربراہ شاکر حسین شاکر، آٹ ریچ آفیسر محمد اسلم جگر کے علاوہ ترکیہ کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات بھی شامل تھے۔اس تعلیمی وفد کے ہمراہ یوتھ پروگرام پاکستان کی نمائندہ ماہا جمیل اور رضوان انور بھی موجود تھے۔ وفد کو یونیورسٹی میں جاری مختلف تعلیمی و تحقیقی پروگرامز کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جسے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النسا حسین نے پیش کیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر رمضان سینول اور وائس چانسلر نے مشترکہ طور پر ایک نمائش کا افتتاح بھی کیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا تھا۔
ترکیہ کے اعلی سطحی تعلیمی وفد نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا دورہ کیا
55