غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ کے النصر اسپتال کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد شہید ہوگئے۔ شہدا میں 4 بین الاقوامی صحافی بھی شامل ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق شہید ہونے والے صحافیوں میں رائٹرز کے کیمرہ مین حسام المصری، ایسوسی ایٹڈ پریس اور برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی نامہ نگار مریم ابودقہ، امریکی ٹی وی نیٹ ورک این بی سی کے رپورٹر ابوطحہ، اور الجزیرہ کے فوٹو جرنلسٹ محمد سلامہ شامل ہیں۔اسرائیلی فوج اور وزیراعظم کے دفتر نے واقعے پر فوری ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران مجموعی طور پر 244 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس حملے کی شدید مذمت کر رہی ہیں اور صحافیوں کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی حملہ: النصر اسپتال پر بمباری، 19 افراد شہید، 4 صحافی بھی ہلاک
52