انقرہ …انقرہ میں ترکیہ کے پہلے “سائیکل محلہ” کا باضابطہ آغاز ہونے جا رہا ہے، جہاں تمام عمر کے شہریوں کے لیے محفوظ سائیکلنگ کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ یہ محلہ سائیکلنگ روٹس کا مرکزی مقام بننے جا رہا ہے، جو ملک میں ماحول دوست نقل و حمل کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔یہ منفرد اعزاز انقرہ کے ضلع گولباشیمیں واقعتولومتاش نامی محلے کو دیا جا رہا ہے، جو 24 اگست کو منعقد ہونے والی چوتھی بین الاقوامی گران فونڈو سائیکل ریس کے موقع پر باضابطہ طور پر “سائیکل محلہ” قرار دیا جائے گا۔ یہ ریس بین الاقوامی سطح کے شوقیہ سائیکلسٹس کے لیے مخصوص ہے، جو ترکیہ کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔محلے کے سربراہ کاظم کوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تولومتاش طویل عرصے سے سائیکلسٹس کے لیے پسندیدہ مقام رہا ہے، کیونکہ یہ مرکزی لوکیشن پر واقع ہے اور یہاں رسائی نہایت آسان ہے۔ انہوں نے کہا، “چار سال قبل گران فونڈو ٹیم نے ہم سے رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ پہلی بار انقرہ میں اس نوعیت کی ریس منعقد کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے سائیکلنگ کے فروغ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور بخوشی اس اقدام میں شامل ہو گئے۔”کاظم کوچ نے تسلیم کیا کہ ابتدا میں مقامی رہائشیوں کی جانب سے کچھ مزاحمت سامنے آئی، خاص طور پر جب سڑکیں بند کی گئیں تو شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔ ان کے بقول، “لوگوں نے سوالات اٹھائے کہ سڑکیں کیوں بند کی گئی ہیں؟ یہ سائیکل ریس کہاں سے آ گئی؟ تاہم ہم نے مکمل تفصیل سے انہیں اس منصوبے سے آگاہ کیا۔”ماہرین کے مطابق، “سائیکل محلہ” جیسے اقدامات نہ صرف شہریوں کو صحت مند طرزِ زندگی کی جانب راغب کریں گے بلکہ شہروں میں ماحولیاتی آلودگی اور ٹریفک کے دبا کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔
ترکیہ کے دارالحکومت میں پہلا “سائیکل محلہ” قائم کرنے کی تیاری مکمل
42