آذربائیجان…آذربائیجان میں جنوری سے جولائی 2025 کے دوران دواسازی کے شعبے نے نمایاں ترقی کی ہے۔ ریاستی شماریات کمیٹی کا کہنا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی سات ماہ میں ملک میں 9.5 ملین آذری منات (تقریبا 5.6 ملین امریکی ڈالر) مالیت کی ادویات تیار کی گئیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔یہ پیش رفت نہ صرف ملک کی مقامی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت میں بہتری کی عکاس ہے بلکہ آذربائیجان کی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے عالمی مارکیٹ میں داخلے کے امکانات کو بھی تقویت دیتی ہے۔ حکام کے مطابق، اس ترقی کے پیچھے حکومت کی سرمایہ کاری میں اضافہ، مقامی مینوفیکچرنگ یونٹس کی اپ گریڈیشن، اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ شامل ہے۔دواسازی کے میدان میں اس پیش رفت سے نہ صرف مقامی مارکیٹ میں درآمدات پر انحصار کم ہوگا بلکہ مستقبل میں برآمدات کے امکانات بھی روشن ہو رہے ہیں۔ آذربائیجان حکام اس شعبے کو قومی معیشت کا ایک نیا ستون بنانے کے لیے پالیسی اصلاحات پر بھی کام کر رہے ہیں۔
آذربائیجان میں ادویات کی پیداوار میں 29 فیصد اضافہ
19