آذربائیجان…ترکمانستان، آذربائیجان اور ازبکستان نے ایک نئے بین البراعظمی تجارتی راہداری منصوبے کا آغاز کر کے خطے میں معاشی روابط کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھ دی ہے۔ سہ فریقی سربراہی اجلاس میں تینوں ممالک نے نہ صرف ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا بلکہ شپ بلڈنگ، سول ایوی ایشن اور صنعتی ترقی کے لیے بھی مشترکہ منصوبوں کا اعلان کیا۔ رہنماں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مشرق و مغرب، شمال و جنوب کو جوڑنے والی اس راہداری کے ذریعے نہ صرف علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا بلکہ عالمی سطح پر وسطی ایشیا کو تجارتی مرکز بنانے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ مشترکہ اعلامیے میں تاریخی و ثقافتی رشتوں کو بنیاد بنا کر امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا گیا۔ تینوں ممالک نے صنعتی شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری اور ٹیکسٹائل، کیمیکل اور تعمیراتی صنعتوں میں مشترکہ منصوبے قائم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ تاریخی اقدام نہ صرف یوریشیا میں ایک نئی معاشی حقیقت کو جنم دے سکتا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر وسطی ایشیائی ممالک کی حیثیت کو بھی مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔
ترکمانستان، آذربائیجان اور ازبکستان کا نیا بین البراعظمی تجارتی راہداری کا اعلان
50