ترکیہ …ترکیہ نے یوریشیائی تجارت کو فروغ دینے کے لیے زنگزور راہداری کے تحت ایک بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت مشرقی اناطولیہ میں کارس-ایغدر-آرالک-دیلوجو ریلوے لائن کے ذریعے آذربائیجان کی سرحد تک رسائی حاصل کی گئی ہے۔ یہ منصوبہ، جسے سرکاری طور پر “عالمی امن و خوشحالی کے لیے ٹرمپ روٹ” (TRIPP) کا نام دیا گیا ہے، آئندہ 30 سالوں میں ترکیہ کو 147.6 ارب ترک لیرا کی آمدن دے سکتا ہے۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اورالوغلو کے مطابق یہ ریلوے لائن نہ صرف ترکیہ کو آذربائیجان سے جوڑنے والی کلیدی کڑی ہے بلکہ یہ “مڈل کوریڈور” کا حصہ بن کر یورپ اور ایشیا کے درمیان سامان کی ترسیل کو تیز، مثر اور سستا بنا دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 224 کلومیٹر طویل یہ لائن ترکیہ، وسطی ایشیائی ریاستوں اور مشرقی و جنوب مشرقی ایشیا کے لیے سب سے مختصر زمینی تجارتی راستہ بن جائے گی۔ منصوبے کے تحت ترکیہ سالانہ 1.5 کروڑ ٹن مال برداری کا ہدف رکھتا ہے، جو اسے یوریشیا میں ایک اہم ٹرانزٹ حب میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں معاشی ہم آہنگی کو بھی فروغ دے گا۔ یہ منصوبہ ترکیہ کی اسٹریٹیجک پوزیشن کو مضبوط کرنے اور مقامی و عالمی سطح پر تجارتی روابط کو نئی جہت دینے کا ذریعہ بنے گا۔
ترکیہ کا زنگیزور کوریڈور منصوبہ، یوریشیائی تجارتی راستوں میں انقلاب کی تیاری
50