آذربائیجان…آذربائیجان نے ملک میں آبی وسائل کی مثر جانچ اور پیشگوئی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جامع ہائیڈرولوجیکل اور ہائیڈروجیولوجیکل تحقیق کا آغاز کر دیا ہے، آذربائیجان اسٹیٹ واٹر ریسورسز ایجنسی (ADSEA) کے مطابق، دریاں، جھیلوں اور آبی ذخائر سے متعلق تفصیلی معلومات پر مشتمل ایک ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا بیس کے قیام کے لیے ابتدائی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے نیشنل ہائیڈرو میٹرولوجیکل سروس سے حاصل شدہ ڈیٹا کو ریاستی نگرانی سروس برائے استعمال و تحفظ دریاں کو منتقل کیا جا رہا ہے، جب کہ الیکٹرانک ہائیڈرولوجیکل ریکارڈز تجزیے کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں۔یہ ڈیٹا بیس ایک مخصوص پورٹل کے ذریعے تیار کیا گیا ہے اور مستقبل میں اسے ADSEA کے موجودہ اور متوقع GIS پر مبنی سافٹ ویئرز میں ضم کر دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، ماضی کے مشاہدات اور ہائیڈرولوجیکل ریجیم نیٹ ورک کے تجزیے کی بنیاد پر جامع ہائیڈرولوجیکل مطالعات کو یقینی بنانے کے لیے تجاویز بھی تیار کر لی گئی ہیں۔زیر زمین اور سطحی آبی ذخائر و آبی طبقات (Aquifers) کے ذخائر کا از سرِ نو جائزہ لینے کے لیے، اسٹیٹ جیولوجیکل انفارمیشن فنڈ کے مواد کا تجزیہ کیا گیا ہے اور اس بنیاد پر تخمینہ جاتی دستاویزات بھی تیار کی گئی ہیں۔صدر آذربائیجان کی اکتوبر 2024 کی ہدایت کے مطابق، سنٹر فار انالیسز آف اکنامک ریفارمز اینڈ کمیونیکیشن نے “آبی وسائل کے مثر استعمال کی قومی حکمتِ عملی” پر 2025 کی پہلی اور دوسری سہ ماہی، نیز 2024 کی چوتھی سہ ماہی کی نگرانی پر مبنی ایک رپورٹ تیار کی ہے۔ اس رپورٹ میں حکمتِ عملی کے تحت مکمل شدہ اور جاری منصوبہ جات کا احاطہ کیا گیا ہے، جب کہ آئندہ سہ ماہیوں میں اسی نوعیت کی تازہ کاریوں کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
آذربائیجان کے آبی وسائل کی جانچ اور پیشگوئی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات شروع
56