ترکیہ…ترکیہ نے اپنے جدید دفاعی نظام میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے تیز رفتار ہدفی ڈرون سسٹم ‘شمشیک’ کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ اس تجربے کی تصدیق ترکیہ کی دفاعی صنعت کے سربراہ، خالق گیورگن نے مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم NSosyal پر کی۔ ان کے مطابق، شمشیک ڈرون نے پہلی بار راکٹ اسسٹڈ ٹیک آف (RATO) سسٹم کی مدد سے زمین سے اڑان بھری، اور اسے نہ صرف تربیتی ٹارگٹ ڈرون کے طور پر، بلکہ کامیکازے مشنز میں بھی استعمال کرنے کی صلاحیت حاصل ہو چکی ہے۔خالق گیورگن کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی ترکیہ کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور اہم اضافہ ہے، جو مکمل طور پر مقامی وسائل اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پیش رفت ترکیہ کے دفاعی نظام کی خودمختاری، لچک اور طاقت کو مزید مستحکم کرے گی۔انہوں نے اسے قومی دفاعی صنعت کی جانب سے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نئی صلاحیت ترکیہ کو مستقبل کے خطرات کا مثر طور پر مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
ترکیہ کے جدید تیز رفتار ڈرون سسٹم ‘شمشیک’ کا کامیاب تجربہ
71