کراچی…سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہونے والے نوجوان کانٹینٹ کریئٹر اور اسٹار طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکانٹ اچانک معطل کر دیا گیا، جس سے مداحوں میں حیرت اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔طلحہ احمد نے اپنی مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیوز کی بدولت کم عرصے میں لاکھوں مداح بنا لیے تھے۔ تاہم اچانک انسٹاگرام کی جانب سے ان کا اکانٹ معطل کرنے پر صارفین اور فالوورز کے درمیان مختلف قیاس آرائیاں جنم لینے لگیں۔ایک نجی ویب سائٹ کے مطابق طلحہ احمد نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ “انسٹاگرام نے میری عمر 13 سال درج ہونے کی بنیاد پر اکانٹ معطل کیا ہے، حالانکہ میری اصل عمر 16 برس ہے۔”ادھر مداحوں اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے مختلف پلیٹ فارمز پر طلحہ احمد کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا وہ نئے اکانٹ سے دوبارہ سفر شروع کریں گے یا انسٹاگرام ان کا اکانٹ بحال کرے گا؟
مشہور سوشل میڈیا اسٹار طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکانٹ اچانک معطل، مداحوں میں ہلچل
25