18
کراچی…انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ پہلی بار تین ممالک جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا۔ایونٹ کے 54 میں سے 44 میچز جنوبی افریقہ کے آٹھ بڑے شہروں میں کھیلے جائیں گے، جن میں جوہانسبرگ، پریٹوریا، کیپ ٹان، ڈربن، بلوئم فونٹین، ایسٹ لندن، پارل اور کمبرلی شامل ہیں۔زمبابوے اور نمیبیا مجموعی طور پر 10 میچز کی میزبانی کریں گے۔ورلڈکپ اکتوبر اور نومبر 2027 کے دوران کھیلا جائے گا، جس میں دنیا کی 14 بہترین ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔