ترکیہ…اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کا ایک ہنگامی اجلاس 25 اگست کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت ترکیہ کرے گا۔ اجلاس کا مقصد غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی شہریوں کو درپیش انسانی بحران سے نمٹنے کے ممکنہ اقدامات پر غور کرنا ہے۔ترکیہ کی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق، 57 رکنی تنظیم کی موجودہ صدر کی حیثیت سے ترکیہ نے اس اجلاس کے انعقاد کی پیشکش کی، جسے دیگر رکن ممالک کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اجلاس کی صدارت کریں گے اور افتتاحی خطاب بھی دیں گے۔ذرائع کے مطابق، فیدان کی تقریر کا مرکزی پیغام یہ ہوگا کہ:”اسرائیل کی وہ پالیسیاں جو غزہ پر مکمل قبضے، دو ریاستی حل کو ناکام بنانے، اور فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے کے لیے اپنائی جا رہی ہیں، قابلِ مذمت ہیں۔”وزیر خارجہ فیدان اجلاس میں فوری جنگ بندی، شہریوں کے تحفظ اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیں گے۔وہ اس بات پر بھی روشنی ڈالیں گے کہ اسرائیل کی جانب سے جاری جنگ بندی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے اقدامات کے خلاف عالمی برادری کو مزید دبا ڈالنے کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق، اجلاس میں اسلامی دنیا کی جانب سے ایک متحدہ مقف اختیار کیے جانے کا امکان ہے، تاکہ غزہ میں جاری انسانی المیے کا مثر جواب دیا جا سکے۔
ترکیہ کی میزبانی میں او آئی سی کا ہنگامی غ-زہ اجلاس 25 اگست کو جدہ میں ہوگا
27
پچھلی پوسٹ