19
آذربائیجان…آذربائیجان سے آلو کی برآمدات میں سال 2025 کے ابتدائی سات ماہ کے دوران نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسٹیٹ کسٹمز کمیٹی کے مطابق، جنوری سے جولائی کے درمیان ملک نے 70.83 ہزار ٹن آلو برآمد کیے، جن کی مالیت 28.14 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ یہ اعداد و شمار آذربائیجان کی زرعی پیداوار کی عالمی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی مانگ اور اس کے تجارتی امکانات کی عکاسی کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو آذربائیجان زرعی برآمدات کے میدان میں مزید ترقی حاصل کر سکتا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔