ترکیہ…ترکیہ کی سپریم کورٹ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے تعلق رکھنے والے پراسیکیوٹر احمد گوکائے آکتاش نے کہا ہے کہ انقرہ آذربائیجان کے ساتھ قانونی شعبے میں تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاچن میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوران کیا، جس کا اہتمام آذربائیجان کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے کیا تھا۔احمد آکتاش نے زور دیا کہ قانون کی حکمرانی، بنیادی حقوق و آزادیوں کا تحفظ، اور ریاستی اختیارات کی علیحدگی وہ اصول ہیں جو جدید دساتیر کی بنیاد بنتے ہیں۔انہوں نے جمہوریہ آذربائیجان کے آئین کے 30 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا:”یہ دن نہ صرف آذربائیجان کے لیے اہم سنگِ میل ہے، بلکہ ترکیہ کے لیے بھی بطور برادر اور دوست ملک ایک قابلِ فخر اور معنی خیز موقع ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان قانونی شعبے میں دیرینہ تعلقات موجود ہیں۔
آذربائیجان کے عدالتی اداروں کے ساتھ علم اور تجربے کے تبادلے کو بڑی اہمیت دیتے ہیں، ترک اعلی پراسیکیوٹر
24