19
آذربائیجان…آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان اور ترکمانستان کے عوام صدیوں سے بھائیوں کی طرح ساتھ رہتے آئے ہیں، اور آج بھی دونوں ممالک انہی روایات کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ترکمانستان، آذربائیجان اور ازبکستان کے اعلی سطحی اجلاس کے بعد اپنے بیان میں صدر علیوف نے کہا:”یہ دونوں خودمختار ریاستیں مل کر نئے افق کی طرف بڑھ رہی ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ:”ترکمانستان اور آذربائیجان دو برادر قوموں کی طرح شانہ بشانہ آگے بڑھتے رہیں گے۔” یہ اتحاد صرف سیاست نہیں، بلکہ ثقافت، بھائی چارے اور مشترکہ مستقبل کا عکاس ہے۔