آذربائیجان…آذربائیجان نے جنگ سے متاثرہ مزید 30 یوکرینی بچوں کا خیرمقدم کیا ہے، جو وزارتِ محنت و سماجی تحفظ کے تحت چلنے والے ریاستی میڈیکل-سوشل ایکسپرٹیز اینڈ ریہیبلیٹیشن ایجنسی کے ایک سماجی و نفسیاتی بحالی پروگرام میں شرکت کے لیے ملک میں داخل ہوئے ہیں۔ بچوں کو آذربائیجان کے شہر گبالا میں قائم چائلڈرن ریہیبلیٹیشن سینٹر میں دس روزہ بحالی پروگرام فراہم کیا جائے گا، جس کا مقصد ان کے جذباتی استحکام میں مدد فراہم کرنا اور انہیں معاشرتی طور پر بحال کرنا ہے۔پروگرام کے تحت بچوں کو انفرادی مشاورت، گروپ تھراپی، یوگا اور ڈانس تھراپی جیسی سہولیات دی جائیں گی، جو ماہرینِ نفسیات کی نگرانی میں انجام دی جائیں گی۔اس کے علاوہ، بچوں کو گبالا اور شکی کے تفریحی مقامات کی سیر کرائی جائے گی، جہاں وہ تاریخی اور ثقافتی ورثے کا مشاہدہ بھی کریں گے۔حکام کے مطابق، اب تک 300 کے قریب یوکرینی بچے اس بحالی پروگرام سے فائدہ اٹھا چکے ہیں، جس کا مقصد جنگ سے متاثرہ بچوں کو نئی زندگی کی طرف واپس لانا اور ان کی ذہنی و جذباتی صحت کو بہتر بنانا ہے۔
مزید 30 یوکرینی بچے سماجی و نفسیاتی بحالی پروگرام کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
16