ترکیہ…ترکیہ 22 اگست کو ملک کے مشرقی حصے میں ایک بڑے ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھے گا، جو جنوبی قفقاز میں مجوزہ “زنگیزور کوریڈور” کا ایک اہم اسٹریٹجک حصہ ہوگا۔یہ منصوبہ نہ صرف ترکیہ کے اندرونی انفراسٹرکچر کو مضبوط کرے گا بلکہ آذربائیجان، وسطی ایشیا اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔ زنگیزور کوریڈور کو جنوبی قفقاز کے لیے ایک اہم جغرافیائی و اقتصادی راہداری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو خطے میں رابطے، تجارت اور تعاون کے نئے دروازے کھولے گا۔حکام کے مطابق، ریلوے منصوبے کی تکمیل سے ترکیہ کا مشرقی حصہ براہ راست آذربائیجان اور اس سے آگے وسطی ایشیائی منڈیوں سے منسلک ہو جائے گا، جس سے خطے میں اقتصادی ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔
ترکیہ 22 اگست کو زنگیزور کوریڈور کے لیے اہم ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھے گا
37