تل ابیب…اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان پر آگ بگولا ہو گئے۔نیتن یاہو نے آسٹریلوی وزیر اعظم کو کمزور سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ دراصل اسرائیل سے غداری ہے۔اس بیان پر آسٹریلیا کے وزیر داخلہ کا بھرپور ردعمل سامنے آیا۔ انہوں نے نیتن یاہو کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ طاقت کا پیمانہ یہ نہیں کہ بچوں کو بھوکا رکھا جائے یا بے گناہ لوگوں کو قتل کیا جائے۔کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب آسٹریلیا نے اسرائیلی انتہا پسند رہنما سیمخا روتھ مین کا ویزا منسوخ کر دیا، جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی آسٹریلوی سفارتکاروں کے ویزے واپس لے لیے۔
فلسطین کو تسلیم کرنے پر اسرائیل اور آسٹریلیا آمنے سامنے نیتن یاہو کے سخت الفاظ پر کینبرا کا دوٹوک جواب
18