لاہور… پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر میں سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔پروگرام کے تحت 39 اضلاع کے 400 سے زائد سکولز میں پی سی بی کے 60 سے زیادہ کوچز ٹرائلز لیں گے، جس کے بعد منتخب سکولز کے درمیان اگلے ماہ 40 اوورز فی اننگز پر مشتمل ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔پی سی بی کے مطابق ایونٹ کی 100 بہترین ٹیمیں سکولز لیگ میں جگہ بنائیں گی اور ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو بیرون ملک کا خصوصی دورہ کرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ پرفارمرز کو پی سی بی انڈر 15 اور انڈر 17 ایونٹس میں بھی شامل کیا جائے گا۔ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی نے بتایا کہ اس پروگرام کی تمام فنڈنگ پی سی بی کرے گا، جس سے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کرکٹ کھیلنے کا بہترین موقع ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی ملک بھر میں 168 سکول گرانڈ آباد کرنے کے منصوبے پر بھی عمل کر رہا ہے۔
پی سی بی کا بڑا اعلان، سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع بہترین ٹیم کو بیرون ملک دورہ ملے گا
19