لاہور… قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کر کے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا۔کیریبیئن پریمیئر لیگ 2025 کے دوران عامر نے فابین ایلن کو آٹ کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔ 33 سالہ محمد عامر اب تک ٹی 20 فارمیٹ میں 343 میچ کھیل چکے ہیں، ان کی بالنگ اوسط 22.54 اور اکانومی ریٹ 7.33 رہا ہے۔محمد عامر نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے بعد دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، تاہم دنیا بھر کی لیگز میں ان کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔قومی کرکٹ کے ریکارڈ میں محمد عامر سے قبل وہاب ریاض یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، جو 413 وکٹوں کے ساتھ اب تک پاکستان کے کامیاب ترین ٹی 20 بالر ہیں۔
محمد عامر کا بڑا کارنامہ، ٹی 20 کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل
24