میلبرن… آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) 15 کے دوران ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے خصوصی سٹینڈ بنایا جائے گا۔میلبرن کرکٹ گرانڈ (ایم سی جی) میں اس مخصوص سٹینڈ کو فاسٹ بالر حارث رف کے نام سے منسوب کرتے ہوئے “ہاس آف رئوف” کہا جائے گا۔ یہ سٹینڈ میلبرن اسٹارز کے ہوم میچز کے دوران پاکستانی اور دیگر ساتھ ایشین فینز کی دلچسپی کے لیے قائم کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ایڈیشن میں بھی ایسا سٹینڈ بنایا گیا تھا جسے شائقین کی بھرپور پذیرائی ملی تھی۔میلبرن اسٹارز کے جنرل مینجر میکس ایبٹ کے مطابق “ہاس آف رئوف” بنانے کا مقصد پاکستانی کرکٹ فینز کو خصوصی موقع دینا ہے تاکہ وہ نہ صرف اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں بلکہ اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کریں۔میکس ایبٹ نے مزید کہا کہ حارث رف میلبرن اسٹارز کے شاندار ایمبیسیڈر ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی کراڈ ایک بار پھر ایم سی جی کو جوش و خروش سے بھر دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایکشن پلان کا بھی حصہ ہے تاکہ ساتھ ایشین کمیونٹی اور کھلاڑیوں کو مزید قریب لایا جا سکے۔
ایم سی جی میں پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے دوبارہ ہائوس آف رئوف قائم
22