لندن…مصر اور لیورپول کے اسٹار فارورڈ محمد صلاح نے ایک اور تاریخ رقم کر دی۔ پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن نے 33 سالہ صلاح کو تیسری مرتبہ سال کا بہترین فٹبالر قرار دیا۔محمد صلاح، جو 2017 میں لیورپول کا حصہ بنے، گزشتہ پریمیئر لیگ میں 29 گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے اور اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔صلاح نے نہ صرف پلیئر آف دی سیزن ایوارڈ جیتا بلکہ گولڈن بوٹ اور پلے میکر ایوارڈ بھی اپنے نام کیے۔ وہ پریمیئر لیگ کی تاریخ میں پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک ہی سیزن میں یہ تینوں بڑے اعزاز حاصل کیے۔یاد رہے کہ محمد صلاح اس سے قبل 2018 اور 2022 میں بھی پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، یوں وہ تین بار یہ اعزاز پانے والے چند عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔
محمد صلاح نے ریکارڈ بنا ڈالا، تیسری بار سال کے بہترین فٹبالر قرار
20