لاہور… پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن نے بھارت کو شکست دینے پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شاندار ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ فتح کے جشن کے طور پر معرکہ حق پاکستان کومبیٹ نائٹ میں اوپن ایم ایم اے چیمپئن شپ اور روڈ ٹو بریو 100 مقابلے کرائے جائیں گے۔اوپن ایم ایم اے چیمپئن شپ میں لڑکے اور لڑکیاں مختلف ویٹ کیٹگریز میں حصہ لیں گے۔ ایونٹ کی چھ ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے ہوں گے اور فاتح کھلاڑی ایم ایم اے ورلڈ چیمپئن شپ جارجیا میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔روڈ ٹو بریو کا 100واں مقابلہ رواں سال بحرین میں ہوگا، جہاں ازبکستان، آذربائیجان، ایران، مصر اور مراکو کے ٹاپ فائٹرز رنگ میں اتریں گے۔ پاکستانی فائٹرز ان پانچوں ملکوں کے چیلنجز کا سامنا کریں گے۔فیڈریشن کے صدر کے مطابق ایونٹ کے انعقاد میں پنجاب حکومت نے بھرپور تعاون کیا ہے، جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت کھیلوں کے فروغ کے لئے یہ عالمی معیار کا ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔دونوں ایونٹس کے سنسنی خیز فائنل مقابلے 24 اگست کو ڈی ایچ اے سٹیڈیم فیز 6 لاہور میں ہوں گے۔
لاہور میں معرکہ حق کومبیٹ نائٹ، پاکستانی فائٹرز عالمی مقابلوں کے لئے تیار
27