کراچی …کراچی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ آج بھی وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ ناقص نکاسی آب کے باعث شہر میں اربن فلڈنگ کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔این ڈی ایم اے کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، سکھر اور ملحقہ اضلاع میں شدید بارشیں** متوقع ہیں۔ محکمے نے خبردار کیا ہے کہ کم وقت میں 50 سے 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے جس کے باعث شہری سیلاب کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔بیان کے مطابق سندھ کے کئی اضلاع، خصوصاٹھٹہ، بدین، جامشورو اور دادو میں اچانک سیلاب کا خطرہ ہے جبکہ دریائے سندھ اور اس کی معاون ندیوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نشیبی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹرانجم نذیر ضیغم نے کہا کہ کراچی میں آج دن 2 بجے کے بعد بارش شروع ہوسکتی ہے جو شام 7 بجے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بارشوں کا یہ سلسلہ 23 اگست تکبرقرار رہنے کا امکان ہے۔شدید بارش کے باعث مرکزی شاہراہیں اور سڑکیں زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے جس سے آمد و رفت میں رکاوٹیں بڑھ جائیں گی، جبکہ بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز میں طویل تعطل کا بھی خطرہ ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلا دھار بارشوں کا خطرہ، اربن فلڈنگ اور اچانک سیلاب کا الرٹ جاری
20