لاہور…جنوبی افریقہ کے اسپنر کیشو مہاراج نے ایک بار پھر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں کیریئر بیسٹ پرفارمنس دیتے ہوئے انہوں نے صرف 33 رنز کے عوض پانچ وکٹیں اڑاکر سب کو حیران کردیا، جس کے بعد وہ دوبارہ دنیا کے نمبر ون بولر بن گئے۔رینکنگ میں تبدیلی کے باعث سری لنکا کے **مہیش تھیکشانا پہلی سے دوسری اور بھارت کے کلدیپ یادیو دوسری سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔ تاہم بولرز کی ٹاپ ٹین میں مزید کوئی تبدیلی نہیں آئی۔فہرست کے مطابق نمیبیا کے برنارڈ شالٹز، افغانستان کے راشد خان، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا، بھارت کے رویندرا جدیجا، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری اور آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا بدستور بالترتیب چوتھی سے دسویں پوزیشن پر قابض ہیں۔پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد 15ویں نمبر پر آگئے جبکہ اسپنرابرار احمد نے شاندار چھلانگ لگاتے ہوئے 18 درجے ترقی پاکر 43ویں پوزیشن حاصل کرلی۔بیٹنگ رینکنگ میں کوئی بڑی تبدیلی سامنے نہیں آئی۔ بھارت کے شبمان گل پہلے، پاکستان کے بابر اعظم دوسرے اور نیوزی لینڈ کے یرل مچل تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ دو درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے جبکہ افغانستان کے ابراہیم زادران اور سری لنکا کے کوشال مینڈس ایک ایک درجے نیچے آٹھویں اور نویں پوزیشن پر چلے گئے۔پاکستانی بیٹرز میں محمد رضوان پانچ درجے تنزلی کے بعد 27ویں اورفخر زمان ایک درجہ نیچے 28ویں نمبر پر آ گئے۔
کیشو مہاراج کا بڑا دھماکہ، آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ نمبر ون اسپنر بن گئے
14