لاہور …پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کو کیٹیگری اے میں شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے خاص طور پر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کو ڈی کیٹیگریمیں رکھے جانے پر افسوس اور برہمی ظاہر کی۔محمد حفیظ نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں ساجد خان، نعمان علی اور سعود شکیل کو صرف سی کیٹیگری میں رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کی اہمیت کم کرنے کا سلسلہ ہی دراصل پاکستان کرکٹ کے ڈان فال کی بڑی وجہ ہے۔واضح رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ روز 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا، تاہم حیرت انگیز طور پر کسی بھی کھلاڑی کو اے کیٹیگری میں جگہ نہ مل سکی۔
محمد حفیظ برہم، پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر کڑی تنقید
11