کراچی…پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا یادگار تحفہ دینے والے سابق کپتان سرفراز احمد بھی شہر قائد میں بجلی کی طویل بندش سے سخت پریشان ہوگئے۔گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش کے بعد کراچی کے کئی علاقے اب بھی اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں، 18 گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باوجود بجلی بحال نہ ہو سکی۔قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی متاثرین میں شامل ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:بھائی بفرزون کی بجلی بحال کر دو، دس گھنٹے ہوگئے، اب تو یو پی ایس بھی جواب دے گیا۔سرفراز احمد کا یہ شکوہ ہزاروں شہریوں کی نمائندگی کرتا ہے جو بارش کے بعد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ بارش کے دوران کے الیکٹرک کے 600 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے، جس کے باعث متعدد علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں اور شہری شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔
بارش کے بعد بجلی غائب، سرفراز احمد بھی بفرزون کی لوڈشیڈنگ پر برس پڑے
14