کراچی …بادام نہ صرف دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ ماہرین کے مطابق زیادہ بادام کھانا بڑھاپے میں ذہنی صلاحیت کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔تحقیق کے اشارے بتاتے ہیں کہ بادام میں موجود وٹامن ای، اومیگا فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹس اور میگنیشیم دماغی خلیوں کو آکسیڈیٹو نقصان سے محفوظ رکھتے ہیں، جس کے نتیجے میں یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت متاثر نہیں ہوتی۔مختلف مطالعات میں یہ پایا گیا ہے کہ روزانہ مٹھی بھر بادام کھانے والے افراد کی یادداشت بڑھاپے میں بھی نسبتا بہتر رہتی ہے، جب کہ ان میں ڈیمینشیا (دماغی کمزوری) کا خطرہ بھی کم دیکھا گیا۔ماہرین کے مطابق روزانہ ایک مٹھی (تقریبا 6 سے 10) بھگو کر بادام کھانا صحت مند دماغ اور بڑھاپے میں بہتر ذہنی کارکردگی کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔
زیادہ بادام کھانے سے بڑھاپے میں یادداشت بہتر رہ سکتی ہے ریسرچ
18
پچھلی پوسٹ