22
کراچی…پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز زبردست تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس اپنی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔مارکیٹ کا آغاز 543 پوائنٹس اضافے سے ہوا، جس کے بعد انڈیکس مسلسل تیزی کے ساتھ بڑھتا گیا اور مختلف وقفوں پر 797، 838، 1089، 1118، 1219 اور 1356 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 50 ہزار 837 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران اگرچہ پرافٹ ٹیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا تاہم سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بھرپور خریداری کے باعث مارکیٹ مجموعی طور پر مثبت رجحان کے ساتھ بند ہوئی۔