ابوجہ…نائیجیریا میں ایک اور خونی سانحہ پیش آگیا، نماز کے دوران مسجد کے احاطے میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 27 نمازی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حملے کے بعد شہید اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔خیال رہے کہ نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کدونا میں بھی کچھ روز قبل اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا، جب نامعلوم مسلح ملزمان نے مسجد میں گھس کر نمازیوں پر فائرنگ کردی تھی جس میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ ملزمان کارروائی کے بعد باآسانی فرار ہوگئے تھے۔
نائیجیریا کی مسجد میں نماز کے دوران خون کی ہولی 27 نمازی شہید متعدد زخمی
20