گزشتہ روز صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں موجود صدارتی کمپلیکس میں پانچ نئے سفیروں کو خوش آمدید کہا، جہاں انہوں نے اپنی سرکاری اسناد پیش کیے۔ ان سفیروں میں پاناما سے کارینا اریاس فونسیکا ڈی جیانوتی، چین سے جیانگ شوبن، مالٹا سے ماریسا فاروگیہ، تاجکستان سے سوڈیق اشربویزادا امامی اور سینیگال سے موستافہ سوکھنا ڈیپ شامل تھے۔
تقریب کے دوران، سفیروں نے صدر ایردوان سے اپنےسفارت خانوں کے عملے اور خاندانوں کا تعارف کرایا، جو کہ سفارتی روایات کے مطابق تھا۔ اس کے بعد ہر سفیر نے صدر کے ساتھ الگ الگ ملاقات کی، جس میں اپنے اپنے ممالک کے ترکیہ کے ساتھ تعلقات اور سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ تقریب کے اختتام پر سفیروں اور ان کے خاندانوں نے صدر ایردوان کے ساتھ یادگار تصاویر بنوائیں، جو ان کے ترکیہ میں سفارتی مشن کے آغاز کی علامت تھیں۔