ترکیہ نے اپنے مقامی طور پر تیار کردہ اٹماکا اینٹی شپ میزائل کا سب میرین سے داغنے کا کامیاب تجربہ کیا۔ یہ تجربہ مرسن کے ساحل کے قریب سب میرین ٹی سی جی پریو ذہ (S-353) سے کیا گیا۔ اٹماکا میزائل کو پانی کے نیچے سے لانچ کرنے کی صلاحیت دنیا کے چند ممالک کے پاس ہے، جو اسے دشمن کے ریڈار سے بچاتا ہے اور طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔
اس کامیاب تجربے نے ترکیہ کی دفاعی خود انحصاری اور بحری صلاحیتوں میں اضافے کو اجاگر کیا۔ اٹماکا میزائل، جو مختلف پلیٹ فارمز سے لانچ کیا جا سکتا ہے، ترکیہ کی دفاعی صنعت کا اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد پرانے سسٹمز کی جگہ جدید ٹیکنالوجیز لانا ہے۔ ترکیہ کی وزارت دفاع نے اس کامیاب تجربے کو اپنی بحریہ کی طاقت کو مزید مستحکم کرنے کا سنگ میل قرار دیا۔