آذربائیجان میں نوروز کی تقریبات بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہیں، جو بہار کی آمد کی علامت ہے۔ باکو کے تاریخی شہر Icherisheher میں رنگین محافل، موسیقی، مقامی کھانے، لباس اور دستکاری کی نمائش کی جا رہی ہے۔ نوروز کے دوران روایتی پرفارمنسز جیسے “کوسا اور کیشل” اور “بہار کز” نے حاضرین کو محظوظ کیا، جب کہ آتشبازی اور رقص نے محفل کو مزید جاذبِ نظر بنایا۔
آذربائیجان نے نوروز اور رمضان کی مناسبت سے 31 مارچ تک سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جس دوران جشن کی تقریبات جاری رہیں گی۔ نوروز سے پہلے “چہارشنبہ” کی چار بدھوں میں پانی، آگ، ہوا اور مٹی کی روایات کا اہتمام کیا جاتا ہے، جن میں آگ کے ارد گرد چھلانگ لگانا، انڈے رنگنا اور مرغوں کی لڑائی شامل ہیں