ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ شامی حکومت اور کرد مسلح گروپ کے درمیان ہونے والے معاہدے پر کڑی نظر رکھے گا۔ انہوں نے ترکیہ کے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے مستقبل میں ترکیہ کی سلامتی کے لیے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ فیدان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ ترکیہ نے اپنی تشویش کو شامی حکام تک پہنچایا ہے، اور اس معاہدے کو قریب سے مانیٹر کیا جائے گا۔ ترکیہ کی نظر میں اس معاہدے کا مقصد شامی جمہوری فورسز (SDF) کو شامی حکومت میں ضم کرنا ہے، لیکن ترکیہ اس بات کو تسلیم نہیں کرتا کہ اس معاہدے سے کرد گروپوں کو خودمختاری ملے گی۔ فیدان نے کہا کہ یہ معاہدہ اگر اچھے نیت سے کیا گیا ہے تو اس پر اعتراض نہیں ہے، لیکن مستقبل میں اس سے کسی قسم کے مسائل یا دھوکے کا خدشہ ہو سکتا ہے، جسے ترکیہ نظرانداز نہیں کرے گا۔
ترکیہ، شامی حکومت کے کرد مسلح گروپ کے ساتھ معاہدے پر کڑی نظر رکھے: حاقان فیدان
123