123
ترکیہ نے کولمبیا میں شہریوں پر ہونے والے تشدد اور حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ترکیہ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ کولمبیا میں ہونے والی تشویشناک ہلاکتوں اور بے گناہ شہریوں پر حملوں کو شدید الفاظ میں مسترد کرتے ہیں-
ترکیہ نے کولمبیا کے عوام اور حکومت سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں کولمبیا کے ساتھ ہیں اور تشدد کے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقوں کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ کولمبیا میں امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔