ترکیہ کے صوبہ بالک ایسر کی تحصیل قیصری میں واقع دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والی فیکٹری میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔مقامی گورنر اسماعیل اوستا اوغلو کے مطابق، دھماکہ صبح 8:25 بجے فیکٹری کے ایک حصے میں ہوا، جس سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔صدر رجب طیب ایردوان نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے۔یہ فیکٹری گولہ بارود تیار کرتی ہے اور ترکیہ کی دفاعی صنعت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔حکام نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک نہیں ہے اور فیکٹری کے اندر کوئی عملہ موجود نہیں تھا۔ دھماکے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
ترکیہ کے صوبہ بالک ایسر میں دھماکہ خیز مواد کی فیکٹری میں دھماکے سے 12 افراد ہلاک
97