ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مین کانفرنس ہال کی تزئین و آرائش کی افتتاحی تقریب کے دوران کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی بے مثال ہے۔ انہوں نے ترکیہ کے ادارے ٹیکا کی جانب سے پاکستانی بھائیوں کی خدمت کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب اور ٹیکا کے اشتراک سے مین کانفرنس ہال کی تزئین و آرائش عالمی معیار کی مثال ہے۔ ترکیہ کے سفیر نے نیشنل پریس کلب کی انتظامیہ کو اس شاندار کام پر مبارکباد دی اور اس تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر تقریب میں دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے ٹیکا کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پاکستان اور ترکیہ کی دوستی لازوال ہے:ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو
72