ترکیہ کے شمال مشرقی علاقے آرتوین میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تقریباً 1 لاکھ ٹن مٹی اپنی جگہ سے سرک گئی، جس سے قریبی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ واقعہ بارش کے بعد پیش آیا، جس نے زمین کو کمزور کر دیا تھا۔
لینڈ سلائیڈنگ سے کچھ سڑکیں اور انفراسٹرکچر متاثر ہوئے، جبکہ حکام نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر قریبی علاقوں کو فوری طور پر خالی کروا لیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں مزید بارشیں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں۔ حکومتی اہلکاروں نے ریسکیو اور بحالی کے کام شروع کر دیے ہیں اور علاقے کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ حکام نے شہریوں کو محفوظ رہنے اور ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے
ترکیہ میں لینڈ سلائیڈنگ،1 لاکھ ٹن مٹی اپنی جگہ سے سرک گئی
72