61
صوبہ معلا کے ضلع بودرم کے سمندر سے 21 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوسٹ گارڈ کو ایک لائف رافٹ پر غیر قانونی تارکین وطن کے گروپ کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ فوراً کوسٹ گارڈ کی ایک کشتی کو سمندر میں بھیجا گیا۔
کوسٹ گارڈ ٹیموں نے یونانی حکام کی جانب سے ترکیہ کے پانیوں میں دھکیلے جانے والے لائف رافٹ میں موجود 21 افراد کو بچایا، جن میں 6 بچے بھی شامل تھے۔ ان غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی کارروائی کے بعد صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن مینجمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔