66
16 نومبر کو شمالی عراق میں “پنجہ کلید” آپریشن کے دوران علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے ارکان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے ترک فوجی سارجنٹ ایرن قزل داع، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ وزارت دفاع کی طرف سے بیان میں بتایا گیا کہ سارجنٹ قزل داع کو زخمی ہونے کے بعد گل خانہ تربیتی و تحقیقی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کا علاج جاری رہا۔ باوجود تمام تر کوششوں کے، وہ جانبر نہ ہو سکے اور گزشتہ روز شہید ہو گئے۔ وزارت دفاع نے اپنے بیان میں شہید فوجی کے لیے دعا کرتے ہوئے ان کے غمزدہ خاندان، ترک مسلح افواج اور قوم سے تعزیت کا اظہار کیا۔