55
عراق کے شمالی علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے 5 ارکان کو نشانہ بناتے ہوئے ترک مسلح افواج نے فضائی کارروائی کے ذریعے ہلاک کر دیا۔
ترکیہ کے وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق، 28 اور 29 نومبر 2024 کو شمالی عراق کے متینہ علاقے میں کیے گئے آپریشن میں یہ کامیابی حاصل کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ ترک مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری لگن اور عزم کے ساتھ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔