ترکیہ نے سعودی عرب میں اپنے تعمیراتی تجربات کے اشتراک کا اعلان کیا ہے۔ وزارت ماحولیات، شہری ترقی، اور موسمیاتی تبدیلی نے سعودی نیشنل ہاؤسنگ کمپنی کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔
یہ معاہدہ سعودی دارالحکومت ریاض میں طے پایا اور ترک تعمیراتی کمپنیوں کو سعودی عرب میں بڑے منصوبوں میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔ خاص طور پر ریاض اور جدہ میں چار لاکھ نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر میں ترک کمپنیوں کو ترجیح دی جائے گی۔
ترکیہ کے وزیر مرات قورم نے کہا کہ یہ معاہدہ سعودی شہروں میں پائیدار شہری ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مضبوط کرے گا۔