77
سوئٹزرلینڈ نے اعلان کیا ہے کہ 2025 تک وہ غیر یورپی یونین کے ممالک سے ساڑھے 8 ہزار ہنر مند کارکنوں کی بھرتی کرے گا۔ سوئس حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ملک کی معیشت کو افرادی قوت کی کمی کے بغیر ضروری ہنر فراہم کرنا ہے۔ فیڈرل کونسل نے یہ واضح کیا ہے کہ ملک کی امیگریشن پالیسی کنٹرولڈ اور محدود رہے گی، اور سوئس کمپنیاں ضرورت پڑنے پر ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کو بھرتی کر سکیں گی۔ اس فیصلے میں برطانیہ کے کارکنوں کے لیے خصوصی کوٹے کا اطلاق بھی برقرار رکھا جائے گا۔