47
صدر رجب طیب ایردوان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں ہر چیز تیزی سے استعمال ہو رہی ہے اور اختتام پذیر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ترقی اور اس کی صلاحیتیں کبھی جوش و خروش کا باعث بنتی ہیں اور کبھی تشویش کا سبب بن جاتی ہیں۔ ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹلائزیشن نے معیشت، مالیات، ثقافت اور مواصلات جیسے مختلف شعبوں میں بنیادی تبدیلیاں لائی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گلوبلائزیشن اور ثقافتی بدعنوانی نے دنیا پر اثرات مرتب کیے ہیں، جس سے مقامی تنوع کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔