73
ایردوان نے استنبول میں 24 نومبر یوم اساتذہ اور اساتذہ کی تقرری کے پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے تعلیمی برادری کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ ملک میں تعلیمی معیار کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کامیاب اساتذہ کی تربیت کا آغاز اس بات سے ہوتا ہے کہ وہ اپنے پیشے کی ذمہ داریوں کو سنبھالنے سے پہلے مکمل طور پر تیار ہوں۔